News Views Events

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بار پھر جمہوریہ کانگو کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔

0

 

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے کہا کہ چین جمہوریہ کانگو کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔چین کا مطالبہ ہے کہ ایم ٹو تھری موومنٹ فوری طور پر تمام دشمنانہ کارروائیاں بند کرے اور گوما اور دیگر مقبوضہ علاقوں سے انخلاء کرے۔ چین کو امید ہے کہ روانڈا سیکرٹری جنرل گوتیرس کے افریقی ممالک سے مطالبے پر توجہ دے گا، ایم ٹو تھری موومنٹ کے لیے اپنی فوجی حمایت بند کرے گا، اور جمہوریہ کانگو کی سرزمین سے فوری طور پر تمام فوجی دستوں کو واپس بلائے گا۔چین تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کریں اور شہریوں اور شہری سہولیات کی حفاظت کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ جمہوریہ کانگو میں غیر ملکی شہریوں اور اداروں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.