سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی بیرون ملک سینما گھروں میں نمائش
دسمبر 2024 میں جشن بہار کو اقوام متحدہ کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔تاحال ، تقریباً 20 ممالک نےجشن بہار کو عام تعطیل کے طور پر نامزد کیا ہے ، دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ جشن بہار مناتا ہے ، اور جشن بہار کی سرگرمیاں تقریباً 200 ممالک اور خطوں کا احاطہ کر چکی ہیں۔
مقامی وقت کے مطابق 28 جنوری کو دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ مال دبئی مال کے سینما میں منفرد چینی روایتی لوک تفریحی سرگرمیوں لائن ڈانس اور سیچوان اوپیرا کا فنی شو پیش کیا گیا ۔ سینما میں 300 ناظرین نے اسپرنگ فیسٹیول گالا سے لطف اٹھایا۔