چینی صدر کے اسپرنگ فیسٹیول گروپ اجلاس سے اہم خطاب پر ملک بھر میں پرجوش ردعمل
بیجنگ: جشن بہار کے موقع پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گروپ میٹنگ سے ایک اہم تقریر کی، جس میں گزشتہ سال ملک بھر کے عوام کی جانب سے اتحاد اور جدوجہد میں حاصل شدہ ٹھوس کامیابیوں کا خلاصہ پیش کیا گیا، نئے دور اور نئے سفر میں اصلاحات اور ترقی کے اہداف اور کاموں کی تکمیل کے چینی عوام کے جذبات اور جوش و خروش کو اجاگر کیا گیا ۔
شی جن پھنگ کی اس اہم تقریر پر پورے ملک میں پرجوش ردعمل سامنے آیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں متحد ہو کر مشترکہ طور پر چینی طرز کی جدیدکاری کا ایک نیا باب رقم کرنے کے لئے محنت سے کام کریں گے۔