عالمی رہنماوں کی چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد
چینی نئے سال کے قریب آتے ہی کئی ممالک کے اعلیٰ حکام نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی اور ان کی خوشیوں اور فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری اور کیوبا کے صدر ڈیاز کینیل نے کہا کہ کیوبا چین کے ساتھ جشن بہار منانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی، حکومت اور کیوبا کے عوام کی جانب سے، چینی عوام کو اپنی دلی نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ وہ چین کی خوشحالی اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں ۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر، فریقین مضبوط اور قابل اعتماد اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے، سوشلزم کے مقصد کا دفاع جاری رکھنے اور چین۔کیوبا ہم نصیب معاشرےکی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں.