News Views Events

سلامتی کونسل کا سوڈان سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے معاملے کا جائزہ

0

اقوام متحدہ: سلامتی کونسل نے سوڈان سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے معاملے کا جائزہ لیا اور پراسیکیوٹر کریم خان نے دارفور کے معاملے پر 40 ویں رپورٹ پیش کی۔

عالمی ادارے میں چین کے مستقل نائب مندوب گینگ شوانگ نے اس بات پر زور دیا کہ سوڈان میں تقریباً 22 ماہ سے تنازع جاری ہے اور انسانی صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ چین تنازع کے تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کریں، جنگ بندی کو عمل میں لائیں ، اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اور بڑے پیمانے پر انسانی بحران سامنے لانے سے گریز کریں۔ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ سوڈان کو جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی اور مشترکہ طور پر سوڈان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں مدد دینے کے لئے ثالثی کے اقدامات میں جدت لائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.