News Views Events

چین بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے عمل کو تیز کیا ہے۔چینی وزیر خارجہ

0

چین بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے عمل کو تیز کیا ہے۔چینی وزیر خارجہ

بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری سے ملاقات کی۔

وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان کازان میں ہونے والی ملاقات کے بعد سے فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کیا ہے، ہر سطح پر مثبت بات چیت کی ہے اور چین بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے عمل کو تیز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ایک ہی سمت میں مل کر کام کرنا چاہیے، مزید ٹھوس اقدامات کی تلاش کرنی چاہیے اور اور باہمی افہام و تفہیم ، باہمی تعاون اور مشترکہ ترقی کے لیے کوشش کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

بھارتی سیکٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان کازان سمٹ میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق بھارت اور چین نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کی بحالی کو فروغ دینے کے لئے مفید مذاکرات اور تبادلوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ منانے کے لئے تیار ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے چیئرمین کی حیثیت سے چین کے اقدامات کی مکمل حمایت کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.