News Views Events

چینی سفیر کی واشنگٹن ڈی سی کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب میں شرکت

چین اور امریکہ میں اختلاف سے کہیں زیادہ اتفاق پایا جاتا ہے، شیے فینگ

0

چینی سفیر کی واشنگٹن ڈی سی کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب میں شرکت

چین اور امریکہ میں اختلاف سے کہیں زیادہ اتفاق پایا جاتا ہے، شیے فینگ
واشنگٹن:
واشنگٹن کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پانڈا "باؤ لی” اور "چھنگ باؤ” کو پہلی بار باضابطہ طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ
امریکہ میں چین کے سفیر شیے فینگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ پانڈا چین کا قومی خزانہ اور چین کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کا ایک خوبصورت بزنس کارڈ ہے۔ چینی اور امریکی عوام کے درمیان پانڈا سے جڑے تعلقات نصف صدی پر محیط ہیں جو چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی تاریخ سے بھی زیادہ پرانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانڈا کی حفاظت کرنا فطرت کی حفاظت کرنا ہے اور پانڈا کو گلے لگانا امن اور دوستی کو گلے لگانا ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ پانڈا کے لئے چینی اور امریکی عوام کی مشترکہ محبت انہیں یہ یقین دلاتی ہے کہ چین اور امریکہ میں اختلاف سے کہیں زیادہ اتفاق پایا جاتا ہے ۔ چینی سفیر نے کہا کہ پانڈا کے تحفظ میں چین امریکہ تعاون کی زبردست کامیابیوں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ چین اور امریکہ مل کر اچھے اور عظیم کام انجام دے سکتے ہیں جس سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ ہوگا۔
یاد رہے کہ 15 اکتوبر، 2024 کو پانڈا "باؤلی” اور "چھنگ باؤ” سمتھسونین انسٹی ٹیوشن کے قومی چڑیا گھر پہنچے تھے جہاں وہ دس سال تک رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.