News Views Events

قطر میں موجود آئل اینڈ گیس سیکٹر سے وابستہ پاکستانی گروپ کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

0

 

لاہور: قطر میں موجود آئل اینڈ گیس سیکٹر سے وابستہ پاکستانی گروپ نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

 

ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

وفد میں منیر احمد خان ، عامر شہزاد چیمہ ، انجینئر عتیق گھمن اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دنیا بھر میں انجینرنگ شعبہ میں خدمات مہیا کرنے والے پاکستانی ملک و قوم کا فخر ہیں۔

اوورسیز وفد کا کہنا تھا چوہدری شجاعت حسین پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

بطور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے مختصر وقت میں پنجاب میں نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں ۔

گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام ،شیخوپورہ گارمنٹس سٹی اور فیصل آباد میں موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ جیسے منصوبوں سے لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع ملیں ملے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.