روس یوکرین کے معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے،ولادیمیر پیوٹن
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم کیف حکومت کے موجودہ رہنما نے مذاکرات پر پابندی کا حکم نامہ جاری کیا تھا، لہٰذا اگر روس اور یوکرین موجودہ قانون کے دائرے میں مذاکرات کرتے ہیں تو یہ مذاکرات غیر قانونی قرار دیے جا سکتے ہیں۔ پیوٹن کا ماننا ہے کہ جب تک اس حکم نامے کو منسوخ نہیں کیا جاتا تب تک سنجیدہ مذاکرات کرنا کافی مشکل ہوگا۔
روسی صڈر نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے کسی بھی شعبے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ مقامی وقت کے مطابق 23 جنوری کو امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ یوکرین کے تنازع کے حل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے جلد از جلد ملاقات کرنا چاہتے ہیں ۔