News Views Events

ٹرمپ کا امریکہ میں مصنوعات تیار نہ کرنے والی کمپنیوں پر محصولات عائد کرنے کا عندیہ

0

نیویارک:23جنوری کو امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فورم کے 2025 کے سالانہ اجلاس سے ایک ورچوئل خطاب میں کہا کہ انہوں نے کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ میں مصنوعات تیار کریں، بصورت دیگر انہیں مختلف نوعیت کے محصولات ادا کرنا ہوں گے۔ انہوں نے امریکہ میں بننے والی مصنوعات پر کارپوریٹ ٹیکس کو 15 فیصد تک کم کرنے کا وعدہ کیا۔ ٹرمپ نے یورپی یونین کے محصولات اور امریکہ کے ساتھ اس کے تجارتی خسارے کو بھی قدرے زیادہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یورپ کے ساتھ توانائی معاہدہ طے کریں گے اور امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کو ایل این جی بھیجنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ٹرمپ نے اس موقع پر تیل کی عالمی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر مداخلت کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب جیسے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) ممالک سے "تیل کی قیمتوں کو کم کرنے” کا مطالبہ کیا۔ ٹرمپ کے مطابق وہ سعودی عرب سے کہیں گے کہ وہ امریکہ میں کم از کم ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے۔ روس یوکرین تنازع کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے جلد از جلد ملاقات کی امید کرتے ہیں تاکہ یوکرین تنازع کے حل کے لئے بات چیت کی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.