دبئی : ورلڈ پیڈیل لیگ نے بھارت کے معروف انٹرٹینمنٹ، ایونٹس اور فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن ہاؤسز میں سے ایک سہیل خان انٹرٹینمنٹ کو بھارت میں اپنے متوقع ڈیبیو سے قبل ٹیم پینتھرز کا مالک مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی کے نیسکو سینٹر میں 5 سے 8 فروری تک منعقدہ ورلڈ پاڈیل لیگ بھارت میں پہلی بار ٹاپ گلوبل پیڈل کھلاڑیوں کو ایک ساتھ لائے گی
۔سہیل خان انٹرٹینمنٹ اپنے بینر تلے 14 فلمیں بناچکا ہے اور ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘، ’’میں نے پیار کیوں کیا؟‘‘، ’’جے ہو‘‘، ’’فریکی علی‘‘، ’’پارٹنر‘‘جیسی کامیاب فلمیں کے لئے مشہور ہے۔آئی ڈی انفو بزنس سروس لمیٹڈ کی ملکیتی اور میسور کے زیر انتظام دبئی ورلڈ پیڈل لیگ میٹیرا ڈویلپرز نے وعدہ کیا ہے کہ وہ عالمی معیار کے مطابق ہندوستان میں عالمی معیار کے پیڈل ایکشن کو لائیں گے۔ 4 ٹیموں کے 32 ایلیٹ کھلاڑیوں پر مشتمل یہ لیگ بھارت میں کھیل کے لئے نئے معیار قائم کرنے کو تیار ہے۔ ڈبلیو پی ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے سہیل خان نے کہا کہ بھارت میں پاڈیل کی ترقی کافی متاثر کن ہے ہماری صنعت کے کئی ساتھی بھی باقاعدگی سے اس کھیل میں حصہ لیتے ہیں یہ ایک ایسا کھیل ہے جو کمیونٹی کے احساس کو فروغ دیتا ہے اور ورلڈ پیڈیل لیگ کے بھارت میں اپنے آغاز کے ساتھ یہ بلاشبہ اس کھیل کو ایک نئی سطح پر لے جائے گا۔ ٹیم پینتھرز کو دنیا بھرسے کچھ دلچسپ ٹیلنٹ ملا ہے اور ہم آگے ایک کامیاب ایڈیشن کے منتظر ہیں۔سہیل خان انٹرٹینمنٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ورلڈ پیڈل لیگ کی ڈائریکٹر ہیمالی شرما نے کہا کہ سہیل خان اور ان کی ٹیم کا ورلڈ پیڈل لیگ کے بھارت ڈیبیو کا حصہ بننا خوشی کی بات ہے۔ لیگ کے ساتھ ان کی وابستگی پاڈیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ ورلڈ پیڈیل لیگ سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ پر ہوگی جس میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں ہر ایک ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ ٹاپ دو ٹیمیں 8 فروری کو ہونے والے فائنل میں پہنچیں گی۔