News Views Events

ٹرمپ نے جنوبی سرحد کے ذریعے امریکہ میں غیر قانونی داخلے کو روکنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

0

نیویارک: امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں وزارتِ ہوم لینڈ سیکیورٹی، وزارتِ انصاف، اور وزارتِ خارجہ کو غیر قانونی طور پر امریکہ کی جنوبی سرحد کو عبور کرنے والے غیر ملکیوں کی فوری طور پر واپسی اور انہیں ملک بدر کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع رابرٹ سیلرز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ دفاع نے ایگزیکٹو آرڈر پر تیزی سے عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا ہے۔ وزارتِ دفاع جنوب مغربی سرحد پر اپنی فوجی موجودگی کو بڑھانے کا آغاز کرے گی، وزارتِ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی ملک بدری کی پروازوں میں مدد کے لیے ملٹری ایئر لفٹ فراہم کرے گی تاکہ امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے زیر حراست 5000 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا

جاسکے۔ وزارتِ دفاع غیر قانونی سرحدی گزرگاہوں اور غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے عارضی اور مستقل ٹھوس رکاوٹوں کی تعمیر میں بھی مدد کرے گی۔

اسی دن ، امریکی ایوان نمائندگان نے اس سیشن کا اپنا پہلا بل منظور کیا جس کا مقصد ایسے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوتے ہیں اور چوری جیسے غیر متشدد جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے جانے والا یہ پہلا بل ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.