چائنا میڈیا گروپ کے "2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا ” کی چوتھی ریہرسل مکمل
بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے "2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی چوتھی ریہرسل کامیابی سے مکمل کی گئی۔ گالا میں نغمے، رقص، اوپیرا، ڈرامہ اور دیگر منفرد اور پرکشش پروگرامز پیش کیے جا رہے ہیں، تمام فنکار اس حوالے سے پر جوش ہیں اور گالا کی تیاریاں بہترین طریقے سے جاری ہیں.
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد نمائندوں نے گیت "وےای "گاتے ہوئے پرجوش انداز میں پیغام دیا کہ "ہر کوئی چینی طرز کی جدیدیت کے نئے سفر کا مرکزی کردار ہے”۔
گالا کے لینگویج پروگرام حقیقی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں اور اوپیرا پروگرام اس فن کی پائیدار کشش کو ظاہر کرتے ہیں ۔
چینی نئے سال کے آغاز میں ابھی 6 دن باقی ہیں ، اسپرنگ فیسٹیول گالا کا عملہ بہترین نتائج پیش کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے ، اور اس گالا کے ذریعے اندرون و بیرون ملک ناظرین کے ساتھ سانپ کے نئے سال کا شاندار استقبال کرے گا!