برطانیہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے،چین
بیجنگ:ہانگ کانگ میں وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا، جس میں ہانگ کانگ ایس اے آر پولیس کو مطلوب چین مخالف اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ برطانوی وزیر برائے امور خارجہ و ترقی ڈیوڈ لیمی اور پارلیمانی انڈر سیکریٹری کیتھرین ویسٹ کی ملاقات، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قانون کی حکمرانی اور نفاذ کو بدنام کرنے اور ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی معاملات میں شدید مداخلت پر سخت عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا گیا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں وزارت خارجہ کے کمشنر کے دفتر کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ ہانگ کانگ ایک ایسا معاشرہ ہے جو قانون کی حکمرانی کے تحت چلتا ہے، کسی کو بھی ماورائے عدالت استحقاق حاصل نہیں ہیں، اور کسی بھی غیر قانونی اور مجرمانہ فعل کو لازمی طور پر قانون کے ذریعہ سزا دی جائے گی۔ برطانیہ کی جانب سے ہانگ کانگ میں چین مخالف اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کی حمایت اور ہانگ گانگ کے قانون نافذ کرنے والے جائز اقدامات کے بارے میں اس کے غیر ذمہ دارانہ بیانات قانون کی حکمرانی کی مکمل توہین، چین کے اندرونی معاملات میں سراسر مداخلت اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔