چین کی اسٹاک مارکیٹ میں درمیانے اور طویل مدتی سرمائے کے داخلے کی حوصلہ افزائی
بیجنگ:چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین وو چھینگ نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگلے تین سالوں میں عوامی فنڈز کے پاس موجود چین کی اسٹاک مارکیٹ کے اے شیئرز کی مارکیٹ ویلیو میں کم از کم 10 فیصد کا اضافہ کرنے کی کوشش کی جائےگی۔اس کے ساتھ ساتھ چین میں اہم انشورنس فنڈز کی اسٹاک مارکیٹ میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی دوسری کھیپ کے آزمائشی نفاذ کو تیز تر کیا جائےگا ، جس کا پیمانہ 100 بلین یوآن سے کم نہیں ہے۔ قومی ملکیت والی کمرشل انشورنس کمپنیوں کی آپریٹنگ کارکردگی کا تین سال سے زائد طویل مدتی جائزہ مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا، جس کے مطابق خالص اثاثوں پر منافع کا سالانہ جائزے میں وزن 30فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا جبکہ تین تا پانچ سالہ سائیکل کے اشارے کا وزن 60 فیصد سے کم نہیں ہوگا.
اس موقع پر چائنا اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فنانشل ریگولیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیاؤ یوان چھی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے تناسب میں مسلسل اضافے کے لیے انشورنس فنڈز کی مزید حوصلہ افزائی کی جائے گی اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے سالانہ پریمیم میں 30 فیصد اضافے کی کوشش کی جائے گی۔