پرویزانقلابی کی سردارکامران ایوب کے گھرکونذرآتش کرنے کے واقعہ کی مذمت ،تحریک لبیک ہرمظلوم کے ساتھ کھڑی ہے
پلندری:تحریک لبیک ضلع سدھنوتی کے امیر پرویزانقلابی نے سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب کے گھرکونذرآتش کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں کسی کے گھرکو جلادینا انتہائی اوچھی حرکت ہے ۔اس عمل پر ایف آئی آرنہ کاٹنا قابل مذمت ہے۔بازارمیں نوجوان پر تشدد کا تو آئی جی آزادکشمیر نوٹس لے کرکیس خصوصی طورپر مظفرآبادمنتقل کر لیتے ہیں لیکن ایک شخص جس کی زندگی بھرکی جمع پونجی کو پل بھرمیں نذرآتش کردیا جاتاہے اس کا مقدمہ درج نہیں کیا جاتا۔پرویزانقلابی نے کہا کہ اگرہمارے ریاستی ادارے یہی چاہتے ہیں کہ ہربات چوک چوراہے میں کی جائے ،شہربندکئے جائیں، احتجاج کیا جائے تو تحریک لبیک ہرمظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔احتجاج کی روایت جوچل پڑی ہے یہ ٹھیک نہیں۔یہ واقعہ سردارمحمد حسین کے حلقہ کاہے،انہیں خود نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آرکٹوانے کیلئے اپناکرداراداکرناچاہیے۔ہم کامران ایوب کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔