News Views Events

ورلڈ اکنامک فورم کے وینیو پر اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی

0

بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا 2025 کی پروموشنل ویڈیو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے میٹنگ ہال میں پیش کی گئی۔

تقریب میں نہ صرف اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی بلکہ "چینی غیر مادی ثقافتی ورثہ” کی پروموشنل فلم بھی دکھائی گئی، اور تقریب کے تمام شرکاء کو خوشگوار اور مبارک ثقافتی آڈیو ویژول تجربہ فراہم کیا گیا۔

چینیوں کے سب سے اہم اور شاندار تہوار کے طور پر جشن بہار کا تہوار چینیوں کے دلوں میں ایک انتہائی اہم مقام رکھتا ہے۔ حالیہ برسوں میں اسپرنگ فیسٹیول کا پھیلاؤ اور اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے اور یہ چینی ثقافت کی علامت بن گیا ہے جسے زیادہ سے زیادہ لوگوں نے تسلیم کیا اور سراہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.