News Views Events

چین کا دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور چیلنجوں سے نمٹنے میں افریقہ کی مدد کرنے کا مطالبہ

0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افریقہ میں انسداد دہشت گردی کےلئے اعلیٰ سطحی کھلی بحث کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں چینی نمائندے نے نشاندہی کی کہ چین اور افریقہ نئے دور میں ہمہ موسمی ہم نصیب معاشرہ ہیں اور چین دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے میں عالمی برادری کے ساتھ ملکر افریقہ کو مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں بعض افریقی ممالک تنازعات، سیاسی عدم استحکام اور معاشی تنزلی کے شکار ہیں ، جس کی بدولت دہشت گرد قوتیں دوبارہ پھیل رہی ہیں۔ چین نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پر عمل کرنے، افریقی ممالک کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور افریقہ کو دہشت گردی کی بنیاد ختم کرنے میں مدد دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر دوہرا معیار اپنانے، منتخب انسداد دہشت گردی کرنے اور یہاں تک کہ دہشت گرد قوتوں کا ذاتی جغرافیائی سیاسی مفادات کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے بالآخر خود کو نقصان پہنچےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.