میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے: ڈاکٹر رحیم اعوان
پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی،سماجی،مذہبی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا ۔مصطفیٰ ملک آواز فاونڈیشن کے زیراہمتام سیاسی جماعتوں کے مباحثے سے ضیاارحمن،اشتیاق گیلانی،انیلہ چوہدری،مونا بخاری،طارق غوری،دیگر کا خطاب
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ لا اینڈ جسٹس ونگ کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیم اعوان نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔اب مراعات یافتہ طبقہ کے لیے عام آدمی کے لیے قانون سازی ہونی چاہئے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی آواز فاونڈیشن کے زیراہمتام سیاسی جماعتوں کے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، آواز فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ضیاارحمن،پیپلز پارٹی کے راہنماے اشتیاق الحسن گیلانی،مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ کی مرکزی صدر انیلہ چوہدری،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر لغاری،طیب ملک ایڈوکیٹ،مسلم لیگ فارن افیرز کمیٹی کی چیرپرسن مونا بخاری،سماجی راہنماء طارق غوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا،
ڈاکٹر رحیم اعوان نے کہا کہ مسئلہ قانون سازی کا نہیں عمل درآمد کا ہے، جب تک فیصلہ سازی میں۔عام آدمی شریک نہیں ہو گا تبدیلی نہیں آئے گی،
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی،سماجی،مذہبی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا اور نئے عمرانی معاہدے کرنے ہوں گے ،
آواز فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ضیاالرحمن نے دو بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان جو میثاق جمہوریت ہوا تھا اس کے کئی نقاط پر عمل نہیں ہو سکا اب وقت آگیا ہے کہ ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتیں مل کر چارٹر آف ڈیموکریسی ٹو پر متفق ہوں، شرکاء نے آواز فاونڈیشن کی جمہوریت کے لیے کاوشوں کو سراہا اور کامیاب پالیسی سیمنار پر مبارکباد دی اور متفقہ طور پرتمام سیاسی جماعتوں میں صاف شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا تاکہ نئی اور جاندار قیادت ابھر کر سامنے آسکے