ٹرمپ کی جانب سے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر کے خلیج امریکہ رکھ دیا گیا
واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر کے خلیج امریکہ رکھنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔
انہوں نے اس ایگزیکٹو آرڈر میں کہا کہ امریکہ کی ترقی کے دوران خلیج میکسیکو ہمیشہ سے اس کا "ناگزیر خزانہ” رہا اور اب بھی "امریکہ کا ایک لازم و ملزوم حصہ” ہے، اور ایک "اہم روٹ” ہے جس نے امریکہ کی ابتدائی تجارت اور عالمی تجارت کو سہارا دیا۔
خلیج میکسیکو امریکہ کے جنوب اور میکسیکو کے مشرق میں ایک آبی علاقہ ہے۔ یاد رہے کہ میکسیکو کا نام 16ویں صدی سے استعمال ہو رہا ہے۔