چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے 100 دنوں کے اندر چین کا دورہ کرنے کی امید کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں، باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات کےاصولوں کے تحت نئی امریکی حکومت کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے، تعاون کو مضبوط بنانے، اختلافات کو صحیح طریقے سے سنبھالنے اور نئے نقطہ آغاز سے چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔