News Views Events

ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس ڈیووس میں شروع

0

ورلڈ اکنامک فورم کا سالانہ اجلاس ڈیووس میں شروع

ڈیووس: ورلڈ اکنامک فورم 2025 کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہوا۔ اس سال کے اجلاس کا موضوع "ذہین دور میں تعاون” ہے، جس میں بین الاقوامی برادری پر تعاون کے جذبے کو آگے بڑھانے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

سالانہ اجلاس میں دنیا بھر کے تمام شعبوں کے تقریباً 3000 مندوبین شرکت کریں گے تاکہ عالمی ترقی کو نئی شکل دینے، ذہین دور میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے، پیشہ ورانہ تربیت اور ابھرتے ہوئے روزگار، آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے ۔

ورلڈ اکنامک فورم ایک غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا مقصد عالمی معیشت کے میدان میں موجود مسائل کا مطالعہ اور تبادلہ خیال کرنا اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون اور تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.