امریکا میں ٹک ٹاک کی سروس مختصر مدت کے بعد دوبارہ بحال
ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صارفین کے لیے خدمات دوبارہ شروع کر رہا ہے اور وہ ایک طویل مدتی حل تیار کرنے کے لیے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرے گا جس کے تحت ٹک ٹاک کو ‘امریکا میں رہنے’ کی اجازت دی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے بیان میں نو منتخب صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ٹک ٹاک کی انٹرنیٹ سروس پروائٹرز کو ضروری وضاحت اور یقین دہانی فراہم کی ، جس کی بدولت ٹک ٹاک کو چلانے میں مدد کرنے پر انہیں سزا نہیں دی جائے گی۔ ٹک ٹاک نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکہ میں ٹک ٹاک ایپ جاری رکھنے کے لئے طویل مدتی حل تلاش کرنے کے لئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق اسی دن دوپہر 1 بجے ، کچھ امریکی ٹک ٹاک صارفین پیغامات پڑھنے، پروفائلز دیکھنے اور ایپ پر تبصرے پڑھنے کے قابل ہو گئے ہیں ۔