یورپ توانائی کے نئے بحران کی جانب جا رہا ہے، ہنگری کے وزیر اعظم
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ یورپ توانائی کے نئے بحران کی جانب جا رہا ہے اور ہنگری اس بحران میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔ یوکرین نے یورپ جانےوالی قدرتی گیس پائپ لائن کو بند کر دیا ہے جبکہ امریکی حکومت نے روس اور سربیا کی آئل کمپنیوں پر پابندیوں کا نیا دور شروع کیا ہے ۔ ان وجوہات کی بنا پر حالیہ عرصے میں پورپ کی توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔
اس وقت خام تیل کے حوالے سے ہنگری 20 سے 30 فیصد تک درآمدات پر انحصار کرتا ہے، اور بیرونی مارکیٹ میں کوئی بھی تبدیلی ہنگری میں خام تیل کی قیمتوں کو براہ راست متاثر کرتی ہے۔