News Views Events

چینی صدرنے چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دی

0

بیجنگ:چینی قوم کے روایتی تہوار جشن بہار کے موقع پر سینٹرل ملٹری کمیشن نے بیجنگ میں موجود سینئر فوجی افسران کے اعزاز میں گزشتہ روز بیجنگ میں ایک ٹی پارٹی کا انعقاد کیا ۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر شرکت کی اور رقص اور موسیقی پر مبنی مختلف پرفارمنس کو دیکھا ،تقریب میں شریک سینئر فوجی افسران اور چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو اس تہوار اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔
شی جن پھنگ نے نمائندوں سے ہاتھ ملایا، مبارکباد کا تبادلہ کیا، ان کی صحت اور حالات زندگی کے بارے میں پوچھا اور گزشتہ سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، ملک اور فوج کے غیر معمولی دور اور بڑی کامیابیوں کا مشترکہ طور پر جائزہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.