ہانگ کانگ اور مکاؤ میں 2025 "ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز
بیجنگ:ایشیا ٹورزم ایکسچینج سینٹر کے زیر اہتمام 2025 "ہیپی چائنیز نیو ایئر” ہانگ کانگ اور مکاؤ کلچر اینڈ ٹورازم پروموشن مہینے کا باضابطہ آغاز 15 جنوری کو ہانگ کانگ میں کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو عوام کے لئے پیش کی گئی ۔ رواں سال اسپرنگ فیسٹیول گالا سی ایم جی کی 82 زبانوں میں "5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو استعمال کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کے لئے "خوشگوار اور پرجوش” پروگرام پیش کرے گا۔
حالیہ برسوں میں ، "ہیپی چانیز نیو ایئر” سرگرمیاں دنیا بھر کے 170 سے زائد ممالک اور خطوں میں پھیل گئی ہیں ، اور چین اور دنیا بھر کے دوستوں کے لئے چینی روایتی تہوار منانے ، چینی ثقافت کا اشتراک کرنے اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارنے کا ایک پلیٹ فارم بن گئی ہیں۔