اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل وڈیو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پیش کی گئی
بیجنگ: بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز نے "ہیپی چائنیز نیو ایئر پریس کانفرنس” اور "گلوبل اسپرنگ فیسٹیول گالا” دیکھنے کی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ سربیا کی حکومت، پوسٹل ڈیپارٹمنٹ، سربیا کے "بیلٹ اینڈ روڈ” ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سربیا میں سفارت خانے اور ثقافتی حلقوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے اس ثقافتی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر سی ایم جی کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو اور "چینی غیر مادی ثقافتی ورثے” کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی جس میں سربیا کے میڈیا نے گہری دلچسپی ظاہر کی ۔
اسی روز کلچرل سینٹر کی بیرونی جانب اسپرنگ فیسٹیول گالا کا ایک بڑا پوسٹر بھی آویزاں کیا گیا جو بلغراد کی سڑکوں پر ایک خوبصورت منظر پیش کر رہا ہے۔ 16 سے 19 جنوری تک ، 30ویں تھائی لینڈ بین الاقوامی سیاحتی نمائش بینکاک میں منعقد ہوئی۔ سیاحتی نمائش کے دوران ، سی ایم جی 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو تقریب میں بڑی اسکرین پر نشر کی گئی۔ نمائش نے مختلف ممالک اور خطوں سے 680 سے زائد سیاحتی تنظیموں اور کاروباری اداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اس تقریب میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دیکھنے کے بعد بین الاقوامی سیاحتی نمائش کے آرگنائزر تھائی آؤٹ باؤنڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا بہت شاندار ہے اور انہیں امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ تھائی عوام اسپرنگ فیسٹیول گالا دیکھ سکیں گے اور چینی آرٹ اور ثقافت کا تجربہ کر سکیں گے۔
مقامی وقت کے مطابق 17 جنوری کو چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا پوسٹر اور پروموشنل ویڈیو پہلی بار سینٹ پیٹرزبرگ ، روس میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اسمارٹ اسکرین پر پیش کی گئی۔