News Views Events

چین کے 076 ایمفیبیئس حملہ آور بحری جہاز کا مقصد کسی مخصوص ہدف کو نشانہ بنانا نہیں ہے، چینی وزارت دفاع

0

بیجنگ:اطلاعات کے مطابق چین کے 076 ایمفیبیئس حملہ آور جہاز "سیچوان شپ” کی لانچنگ اور نام رکھنے کی تقریب حال ہی میں شنگھائی میں منعقد ہوئی، جسے اندرون و بیرون ملک رائے عامہ نے بڑی توجہ دی ہے۔ 17 جنوری کو چینی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیئن نے کہا کہ قومی دفاعی ضروریات کے مطابق ضروری ہتھیار اور سازوسامان تیار کرنا دنیا کے تمام ممالک میں ایک معمول ہے۔ چینی ساختہ 076 ایمفیبیئس حملہ آور بحری جہاز کا مقصد قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ اور عالمی اور علاقائی امن و استحکام کی بہتر طور پر حفاظت کرنا ہے۔ یہ جہاز برقی مقناطیسی اخراج اور انٹرڈکشن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے جو فکسڈ ونگ طیارے، ہیلی کاپٹر، ایمفیبیئس آلات وغیرہ لے جا سکتا ہے، اور اس میں مضبوط ایمفیبیئس آپریشنز اور گہرے سمندر میں لڑاکا صلاحیتیں موجود ہیں۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ 076 ایمفیبیئس حملہ آور جہاز کی لانچ کا مقصد کسی مخصوص ہدف، خطے یا ملک کو نشانہ بنانا نہیں ہے۔ چین ہمیشہ پرامن ترقی کے راستے اور دفاعی نوعیت کی قومی دفاعی پالیسی پر غیر متزلزل طور پر عمل پیرا رہےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.