چائنیز مین لینڈ کی جانب سے مستقبل قریب میں فوجیان اور شنگھائی کے رہائشیوں کے لئے تائیوان کے گروپ دورے دوبارہ شروع کئے جائیں گے
آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تبادلوں کو معمول پر لانے ، تائیوان کے عوام اور سیاحت کی صنعت کی پرجوش توقعات کا جواب دینے اور آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے مفادات اور فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لئے، چائنیز مین لینڈ کی جانب سے مستقبل قریب میں صوبہ فوجیان اور شنگھائی شہر کے رہائشیوں کے لئے تائیوان کے گروپ دورے دوبارہ شروع کئے جائیں گے .اس سلسلے میں تمام تیاریاں جاری ہیں۔
بائیڈن انتظامیہ ٹک ٹاک پر پابندی کا نفاذ نہیں کرے گی،یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ پر چھوڑ دے گی،امریکی میڈیا
نیویارک:امریکی میڈیا اے بی سی نے ایک باخبر سرکاری عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ٹک ٹاک پر پابندی پر عمل درآمد نہیں کرے گی جس کا اطلاق 19 جنوری سے ہونا تھا اور اس حوالے سے فیصلہ آنے والی ٹرمپ انتظامیہ پر چھوڑا جائے گا ۔
اپریل 2024 میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کو 19 جنوری 2025 تک غیر چینی کمپنیوں کو ٹک ٹاک فروخت کرنا ہے ورنہ امریکہ میں اس ایپ پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
امریکہ میں ٹک ٹاک کے 170 ملین صارفین ہیں۔ امریکہ کے اس غیر معقول بل پر بائٹ ڈانس کئی بار واضح کر چکی ہے کہ وہ اپنے ٹک ٹاک کاروبار کو فروخت نہیں کرے گی ۔