روس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں سے متعلق پہلا چار فریقی اجلاس
یوکرین کی پہل پر روس اور یوکرین کے درمیان سیکورٹی فریم ورک کے تحت پہلا چار فریقی اجلاس منعقد ہوا جس میں جنگی قیدیوں کے ساتھ سلوک، لاپتہ افراد کی تلاش، امدادی سامان ضرورت مند علاقوں تک پہنچانے کی ضمانت اور جدا ہونے والے خاندانوں کی دوبارہ ملاقات سمیت دیگر مسائل پر تبادلہِ خیال کیا گیا ۔
روسی صدارتی کمشنر برائے انسانی حقوق موسکالیکووا، یوکرین کے پارلیمانی کمشنر برائے انسانی حقوق روبینٹس، آئی سی آر سی کے علاقائی سربراہ برائے روس اور بیلاروس بورس مشیل اور آئی سی آر سی کے سربراہ برائے یوکرین یاک ایگلن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ موسکالیکووا نے اجلاس کے بعد کہا کہ یہ ملاقات اعتماد کو مضبوط کرنے اور زندگی اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔