پارٹی کی تعمیر کے بارے میں چینی صدر کے اہم خیالات کا تعارف پر مبنی کتاب کی اشاعت
پارٹی کی تعمیر کے بارے میں چینی صدر کے اہم خیالات کا تعارف پر مبنی کتاب کی اشاعت
بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تنظیم کی جانب سے ترتیب کردہ”پارٹی کی تعمیر کے بارے میں جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے اہم خیالات کا تعارف” 16 جنوری کو ملک بھر میں شائع ہوئی ہے۔
یہ کتاب تعارف،مرکزی موضوعات اور نتیجہ پر مشتمل ہے، جس میں کل 121،000 الفاظ ہیں. کتاب پارٹی کی تعمیر کے بارے میں جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے اہم نظریات کے بنیادی مقاصد، روحانی جوہر، موضوعات کے معنی اور عملی تقاضوں کی بھرپور وضاحت کرتی ہے، جس میں پارٹی کی تعمیر کے بنیادی اصولوں، سائنسی ترتیب، اقدار کی جستجو اور کلیدی کاموں کو گہرائی کے ساتھ روشناس کرایا گیا ہے، اور پارٹی کی تعمیر کے شعبےمیں نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات کی خدمات کی جامع عکاسی کرتی ہے۔