News Views Events

چین اور فلپائن کا سمندری امور پر بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

0

چین اور فلپائن کا سمندری امور پر بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ:چین کے نائب وزیر خارجہ چھن شیاؤڈونگ اور فلپائن کی نائب وزیر خارجہ لازارو نے چین کےصوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر چین فلپائن باہمی مشاورتی میکانزم (بی سی ایم) کے 10 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ فریقین نے بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال پر کھل کر تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ چین اور فلپائن سمیت خطے کے ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ سمندری امور پر بات چیت اور مواصلات کو مضبوط بنایا جائے، بحری تنازعات اور اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے اور کوسٹ گارڈ، سمندری سائنس و ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھایا جائے۔ چین اور فلپائن کے خارجہ امور ، قومی دفاع، قدرتی وسائل اور کوسٹ گارڈ سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.