News Views Events

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

0

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا
دوحہ :شام قطر، مصر اور امریکہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا کہ اسرائیل اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور زیر حراست اہلکاروں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کا مقصد غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی اور امن کی بحالی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ 19 جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور اسے تین مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا جس کے دوران فریقین جنگ بندی کریں گے اور حراست میں لیے گئے افراد کا تبادلہ کریں گے۔ اس پہلے مرحلے میں اسرائیلی فوج غزہ کے گنجان آباد علاقوں سے پیچھے ہٹ جائے گی، غزہ کے بے گھر افراد شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو واپس جائیں گے، اور مزید انسانی امداد غزہ کی پٹی میں داخل ہو گی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ قطر، مصر اور امریکہ معاہدے کے ضامن کی حیثیت سے معاہدے کے تینوں مراحل پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.