News Views Events

چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے اسمارٹ کار سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے استعمال پر پابندی کی مخالفت

0

حال ہی میں بائیڈن انتظامیہ نے نام نہاد قومی سلامتی تحفظ کے بہانے چین کے ڈیزائن کردہ، ڈیولپ کردہ، تیار کردہ یا فراہم کردہ اسمارٹ کار اور متعلقہ نظاموں کے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی تجارت پر پابندی عائد کردی ، جس کی چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے 16 جنوری کو سخت مخالفت کا اظہار کیا۔
چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ، چین کی نئی توانائی کی اسمارٹ گاڑیوں کی صنعت نے مستقل طور پر ترقی کی ہے ، اور اپنی مسابقت کی صلاحیت کی بدولت صارفین سے وسیع پیمانے پر حمایت حاصل کی ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ قواعد بین الاقوامی تجارتی قواعد کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں اور اس سے عالمی صنعتی چین کے استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔ چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ معاشی اور تجارتی معاملات کا معروضی جائزہ لے ، انہیں سیاسی رنگ دینے سے گریز کرتے ہوئے چین کے خلاف متعلقہ پابندیوں کو ختم کرے۔ عالمی آٹوموٹو صنعت کو تعاون کو گہرا کرنا چاہئے اور مشترکہ طور پر اس صنعت کی صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.