News Views Events

چین ، زون ای کانفرنس کی 90 ویں سالگرہ منانے کے لئے کانفرنس کا انعقاد

0

بیجنگ: زون ای کانفرنس کی 90 ویں سالگرہ کی یاد میں کانفرنس چین کے صوبہ گوئی چو کے شہر زون ای میں منعقد ہوئی ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سینٹرل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ لی شو لے نے کانفرنس سے خطاب کیا ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے متعلقہ محکموں، صوبہ گوئی چو اور چین کے سدرن تھیٹر کے متعلقہ افسران ، مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں اور فوجی دستے کے جوانوں سمیت تقریباً ایک ہزار افراد نے کانفرنس میں شرکت کی ۔
کانفرنس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ زون ای کانفرنس کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی تاریخی موڑ کی نہایت اہمیت کی حامل ایک کانفرنس تھی اوراس کانفرنس کی اہم خدمات تاریخ میں ہمیشہ درج رہیں گی۔ نئے سفر میں ہمیں زون ای کانفرنس کے جذبے کے مطابق چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر شی جن پھنگ کے نظریات پر قائم رہنا ہوگا تاکہ ہم ہمیشہ آزادانہ طور پر اپنے راستے پر عمل پیرا رہیں اور چینی طرز کی جدیدکاری کے ذریعے ملک کو طاقتور بنانے کے عمل اور قومی احیاء کے عظیم نصب العین کو جامع طور پر آگے بڑھانے کے لئے اپنے اعتماد اور عزم کو مضبوط بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.