News Views Events

2025 ووہو ٹیمپل میلے کے لئے ’’نوجوان خوشی کے دیوتاؤں‘‘کی بھرتی کا آغاز

0

 

بیجنگ:ووہو ٹیمپل میں خوشی کے دیوتاؤں کے مقام کا دورہ‘‘چین کے صوبہ سچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں ایک پرانی لوک سرگرمی ہے۔ اس لوک رواج کو فروغ دینے کے اہم مقام کے طور پر ، ووہو ٹیمپل ہر سال منعقد ہونے والے بڑے میلے کے لئے "خوشی کے دیوتاؤں ” کا کردار ادا کرنے والے بچوں کا انتخاب کرتا ہے۔ 18 سال کے بعد ، یہ سرگرمی شہر چھنگ ڈو میں ووہو ٹیمپل کے اسپرنگ فیسٹیول کے دوران سب سے پرکشش برانڈ سوشل سرگرمی بن چکی ہے۔ سال 2025 ووہو ٹیمپل میلے کے لئے”نوجوان خوشی کے دیوتاؤں” کے انتخاب کی سرگرمی 14 تاریخ کو باضابطہ طور پر شروع ہوئی۔
شہر چھنگ ڈو کے ووہو ٹیمپل میوزیم کے متعلقہ انچارچ کے مطابق ، سال 2025 کے لئے”نوجوان خوشی کے دیوتاؤں” کی تعداد کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔ آن لائن رجسٹریشن اور آف لائن انتخاب کے ذریعے کل 100 بچوں کا انتخاب کیا جائے گا ، جن میں 5غیرملکی بچے بھی شامل ہوں گے۔ منتخب کردہ ” نوجوان خوشی کے دیوتاؤں ” کو رضاکاروں کی سروس کا سرٹیفکیٹ ملے گا، اور ان کے اہل خانہ کو ووہو ٹیمپل میلے میں داخلے کے لئے مفت دعوت نامہ بھی ملے گا. یہ سرگرمی 19 جنوری تک جاری رہےگی ، جس میں 7 سے 12 سال کی عمر کے چینی اور غیر ملکی بچے حصہ لے سکتے ہیں۔ ہم چینی نئے سال کی خوشیاں پھیلانے کےلئے مزید بچوں کی شرکت کے منتظر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.