News Views Events

پاور ڈویژن کا الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے خصوص 44 فیصد کم رعائتی ٹیرف کا اعلان

0

اسلام آباد: پاور ڈویژن کا الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے خصوص 44 فیصد کم رعائتی ٹیرف کا اعلان کردیا،
موجودہ فی یونٹ 71روپے اب چارجنگ اسٹیشنز کو 39.70روپے فی یونٹ ملے گا۔
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز سے متعلق ضوابط کا بھی نفاذ 15دنوں میں رجسٹریشن اور کاروبار کی اجازت ملے گی۔
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں آج الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کیلئے بجلی کے خصوصی رعائتی نرخ کا اعلان کر دیا گیا۔
چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کا خصوصی رعائتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.70 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔ اس طرح مُلک کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فی یونٹ بجلی قیمت میں 44 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مُلک کی تاریخ کی پہلی الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام اور بیٹریوں کے متبادل پوائنٹ سے متعلق ریگولیشنز کا بھی نفاذ کر دیا گیا ہے۔ ان ریگولیشنز کا نفاذ پاور ڈویژن کے ادارے نیشنل انرجی کنزویشن اتھارٹی کے تحت کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے فی یونٹ ٹیرف برائے چارجنگ اسٹیشنزمیں 71روپے سے 39 روپے 70پیسے کمی کی بدولت اب پیٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے سفری اخراجات میں (3)گُناتک بچت ممکن ہوسکے گی اور جس کی بدولت اب کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا بھی امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی مُلک میں پیٹرول اور دوسرے ایندھن پر انحصار کم ہونے کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔ ایک اندازے کے مُطابق اس وقت مُلک میں کروڑ موٹر سائیکل ہیں اور ان کے سالانہ ایندھن کی مد میں 6ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ ان موٹر سائیکل کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل جوکہ اوسطاََ پچاس ہزار میں ممکن ہے، کی بدولت نہ صرف ان کو تین سے چار مہینوں میں سرمایہ پر بچت کی مد میں پورے پیسے واپس ہو جائیں گے بلکہ قیمتی زرمبادلہ کی مد میں بھی اربوں ڈالرز کی بچت ہوگی۔

اسی طرح تین پہیوں والی سواری (رکشہ) کی الیکٹرک ٹیکنالوجی کے استعمال سے اندرون شہر سفری اخراجات میں خاطر خواہ کمی کا بھی امکان ہے جس سے نہ صرف کرایوں میں واضع فرق پڑے گا بلکہ مُضر صحت گیسز کے اخراجات کو روکنے میں بھی مدد ملے گی جس سے فضائی آلودگی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ سفری اخراجات کی کمی اثر اندرون شہر سامان کی ترسیل بھی پڑے گا اور جس کی وجہ سے ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں بھی مثبت فرق پڑے گا۔
پاور ڈویژن کے اس انقلابی اقدام کی وجہ سے جہاں ایک طرف سفری اخراجات اور اس سے متعلقہ اُمور میں مثبت تبدیلی کا امکان ہے وہاں چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری متبادل پوائنٹ کے گلی گلی قیام کی وجہ سے ایک مثبت کاروبار کا بھی موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ رعائتی قیمت کے ساتھ اب صرف 15 دنوں میں چارجنگ اسٹیشنز یا بیٹری پوائنٹ کے قیام کی اجازت لی جاسکتی ہے اس ضمن میں پاور ڈویژن کے ذیلی ادارے NEECA نے ون ونڈو کا قیام کر دیا ہے اور اب صرف ویب سائٹ پر جاکر رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔
اس ضمن میں مسابقتی مارکیٹ کو یقینی بنانے اور مُلکی و غیر مُلکی براہ راست سرمایہ کاری کو ممکن بنانے کیلئے ان ریگولیشنز کو انتہائی آسان بنایا گیا ہے اور رجسٹریشن فیس کو بھی محض 50ہزاررکھا گیاہے۔ ان ریگولیشنز کے نفاذ سے ایک تخمینہ کے تحت سال2030 تک 30فیصد الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت کا ہدف حاصل ہوسکے گا۔
الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری متبادل پوائنٹ سے متعلق ریگولیشنز پانچ مُختلف سطح پر چارجنگ ٹیکنالوجی فراہم کرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یہ ضوابط تمام عالمی اور علاقائی الیکٹرک گاڑیوں کے مینوفیکچرز کو مساوی مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ان ضوابط کے تحت چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری متبادل پوائنٹ کے تحفظ اور اس سے متعلق اقدامات پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور آڈٹ بھی کیا جائے گا۔
رعائتی بجلی نرخ اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز سے متعلق ریگولیشنز کے اجراء سے نئے منافع بخش کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے جس سے نہ صرف ملازمت کے نئے مواقع ملیں گے بلکہ پوری مُلکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.