روس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام کو برقرار رکھنے میں ایک اہم عنصر ہیں،روسی وزیر خارجہ
ماسکو:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام کو برقرار رکھنے میں ایک اہم عنصر ہیں۔
لاوروف نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال ہنگامہ خیز ہے اور امریکہ اور نیٹو کے دیگر ممالک یورپ، ایشیا بحرالکاہل کے خطے، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر خطوں میں افراتفری پھیلا رہے ہیں جب کہ روس اور چین شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے بین الاقوامی تعاون کے میکانزم کی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں ، اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ اپنے تعاون کو مسلسل گہرا کر رہے ہیں جس کی بین الاقوامی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔
لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور چین ہمیشہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک سمیت دنیا کے تمام ممالک کے درمیان تمام فریقوں کے حقوق اور مفادات کے احترام کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات دنیا میں استحکام برقرار رکھنے کے اہم عوامل میں سے ایک ہیں۔