News Views Events

بائیڈن انتظامیہ کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالے گی

0

بائیڈن انتظامیہ کیوبا کو”دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک” کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کرے گی لیکن وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے ۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، امریکی منتخب صدر ٹرمپ کے رواں ماہ کی 20 تاریخ کو عہدہ سنبھالنے کے بعد، فلوریڈا کے ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو، ان کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کے طور پر کام کریں گے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے کہا ہے کہ روبیو، جو کیوبا کی نسل سے ہیں اور طویل عرصے سے کیوبا کے خلاف پابندیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں، سیکریٹری آف اسٹیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اگلے ہفتے کے اوائل میں اس فیصلے کو ختم کر سکتے ہیں۔
1959 میں کیوبا کے انقلاب کے بعد امریکی حکومت نے کیوبا کے خلاف دشمنانہ پالیسی اپنائی ہے۔ 1962 میں امریکہ نے کیوبا پر اقتصادی، مالی اور تجارتی پابندیاں عائد کیں۔ جنوری 2021 میں، امریکہ نے کیوبا کو "دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک” کی فہرست میں اس بنیاد پر درج کیا کہ "کیوبا دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے اور وینزویلا اور خطے کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے”۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 30 سالوں سے امریکہ سے مطالبہ ہے کہ وہ کیوبا پر 1962 سے عائد اقتصادی پابندیوں کو ختم کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.