ایتھوپیا میں’’ہپی اسپرنگ فیسٹیول‘‘کی تقریب کا انعقاد
ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چین اور ایتھوپیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچپنویں سالگرہ اور جشن بہار کے موقع پر ’’ہپی اسپرنگ فیسٹیول‘‘کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس تقریب کا اہتمام ایتھوپیا میں چینی سفارت خانے اور ایتھوپیا – چائنا چیمبر آف کامرس نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
تقریب میں چین اور ایتھوپیا کے روایتی گانوں اور رقص، ایکروبیٹکس اور مارشل آرٹس کی پرفارمنسز پیش کی گئیں۔ تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔