اسرائیل غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد میں مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا ہے، اقوام متحدہ
غزہ کی پٹی میں انسانی تباہی کی صورتحال جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے 13 جنوری کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو ضروری امداد فراہم کرنے میں اقوام متحدہ کی زیر قیادت کوششوں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 12 جنوری کو، غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کی طرف سے منصوبہ بند 22 انسانی کارروائیوں میں سے صرف 7 میں اسرائیلی حکومت نے مدد کی۔ بقیہ کارروائیوں میں سے چھ کو یکسر مسترد کر دیا گیا، پانچ کو بلاک کر دیا گیا اور چار کو سکیورٹی اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔غزہ کی پٹی میں شہریوں کی نقل مکانی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امورنے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے چاہے وہ اپنے علاقوں میں رہیں یا وہاں سے باہر نکلیں ۔