News Views Events

جنوبی کوریا کے صدر کے مواخذے کی پہلی عدالتی کارروائی چار منٹ کے بعد ختم ہوئی

0

 

جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کی عدم موجودگی کے باعث یون سک یول مواخذے کے مقدمے میں پہلی عدالتی کارروائی صرف 4 منٹ کے بعد ختم ہوئی۔ دوسری عدالتی سماعت 16 تاریخ کی سہ پہر 2 بجے ہوگی۔
جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک یول کی قانونی ٹیم کی جانب سےدائر کردہ ایک مخصوص جج کو ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔ یون سک یول کے وکیل نے بعد میں آئینی عدالت کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ 12 جنوری کو یون سک یول نے اپنے وکیل کے ذریعے کہا تھا کہ وہ مقدمے کے دوران ممکنہ سکیورٹی کے مسئلے کو حل کرنے سے پہلے عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔اطلاع کے مطابق یون سک یول کے عدالت میں پیش ہونے یا نہ ہونے سے مواخذے کے مقدمے کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.