سی پی سی کے اعلیٰ اہلکارکی جاپان کے حکمراں اتحاد کے وفد سے ملاقات
بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور محکمہ تشہیر کے ڈائریکٹر لی شولی نے بیجنگ میں جاپان کے حکمران اتحاد کے ایک وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیروشی موریاما اور کومیتو پارٹی کے سیکرٹری جنرل ماکوتو نشیدا نے کی۔
لی شولی نے چین جاپان حکمراں جماعتوں کے تبادلوں کے طریقہ کار کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں جاپانی وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم شیگیرو اشیبا کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، سیاسی مکالمے کو مضبوط بنانے، عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے ، چین جاپان صحت مند تعلقات اور سازگار رائے عامہ کےلئے جاپانی فریق کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
جاپانی وفد نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنے اور عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔