News Views Events

2024 میں چین کے قرضوں کی شرح سود میں مسلسل کمی واقع ہوئی

0

بیجنگ:چین کے مرکزی بینک یعنی پیپلز بینک آف چائنا کے ڈپٹی گورنر شوان چھانگ ننگ نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ 2024 میں چین کے قرضوں کی شرح سود میں مسلسل کمی آئی اور دسمبر 2024 میں نئے کارپوریٹ قرضےکی شرح سود تقریباً 3.43 فیصد تھی جو سال بہ سال تقریباً 0.36 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ انفرادی ہاؤسنگ قرضوں کی شرح سود تقریباً 3.11 فیصد تھی جو سال بہ سال تقریباً 0.88 فیصد پوائنٹس کی کمی واقعی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ 2024 ء میں پیپلز بینک آف چائنا نے معاون مانیٹری پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے چار اہم مانیٹری پالیسی ایڈجسٹمنٹ نافذ کیے اور قومی معیشت کی بحالی کے عمدہ رجحان کو برقرار رکھنے اور اعلی معیار کی معاشی ترقی کی حمایت کے لئے مدد فراہم کی۔ اطلاع کے مطابق گزشتہ سال چین نے ڈپازٹ ریزرو ریشو میں دو دفعہ ایک فیصد پوائنٹ اور مرکزی بینک کی پالیسی شرح سود میں دو دفعہ0.3 فیصد پوائنٹس کی کمی کی تھی، جو دونوں حالیہ برسوں میں سب سے بڑی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.