چین کا امریکہ کے لاس اینجلس علاقے میں آگ سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہا ہمدردی
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کے علاقے لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلات کی آگ کے حوالے سے کہا کہ حالیہ دنوں لاس اینجلس جنگلات کی آگ سے شدید متاثر ہوا ہے۔چین جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔