چین کی اشیاء کی درآمدات و برآمدات کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
بیجنگ:چینی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کا برآمدی پیمانہ پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا، جو سال بہ سال 7.1 فیصد اضافہ اور مسلسل آٹھ سال تک نمو برقرار رہی ہے۔ 2024 میں ،چین کی اشیاء کی تجارت کا درآمدی و برآمدی پیمانہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ، اور چین اس حوالے سے مسلسل آٹھ سالوں تک دنیا کا سب سے بڑا ملک رہا ، جس میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی برآمدات چین کی کل برآمدی مالیت کا 98.9فیصد بنتی ہیں۔ سازوسامان کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری، کنزیومر گڈز مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور خام مال مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی برآمدی مالیت بالترتیب 14.69 ٹریلین یوآن، 5.43 ٹریلین یوآن اور 3.12 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی ہے۔ ان میں انٹیگریٹڈ سرکٹس، فلیٹ پینل ڈسپلے ماڈیولز، جہازوں اور آف شور انجینئرنگ آلات اور دیگر مصنوعات کی برآمدات میں بالترتیب 18.7 فیصد، 18.1 فیصد اور 60.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔