امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے جواب میں کوئی بھی جوابی اقدام خارج از امکان نہیں ، کینیڈین وزیر خارجہ
کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کے جواب میں کسی بھی جوابی اقدام کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا امریکہ کو توانائی کی برآمدات میں کٹوتی کے تمام اقدامات قابل فہم ہوں گے اور انہیں خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔
اس سے قبل، امریکہ کے نومنتخب صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں اختیارات سنبھالنے کے بعد وہ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ اطلاع کے مطابق کینیڈا کے حکام سٹیل، سیرامکس اور فلوریڈا اورنج جوس جیسی امریکی مصنوعات کی فہرست تیار کر رہے ہیں جن پر جوابی محصولات عائد ہو سکتے ہیں ۔