News Views Events

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی

0

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں 7 جنوری سے لگنے والی آگ اب بھی جاری ہے اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعدا د اب تک 24 ہوگئی ہے ۔اس آگ کے نتیجے میں ہزاروں عمارتیں تباہ اور 50 ہزار سے زائد خطرے میں ہیں اور آگ بجھانے کی موجودہ کوششوں میں پیش رفت اب بھی محدود ہے۔

کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کی جانب سے بارہ جنوری کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت کیلیفورنیا بھر میں 105 بڑے اور چھوٹے درجے کی آگ لگی ہوئی ہے جس کے پھیلاؤ کا کل رقبہ 163 مربع کلومیٹر سے زائد بتایا جاتا ہے ۔ جنوبی کیلیفورنیا میں لگنے والی بڑی آگ میں سے کینس کی چھوٹی سی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیاہے۔ دوسری سب سے بڑی آگ ایٹن کی ہے جس پر 27 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ پالیسڈس میں موجود سب سے بڑی آگ اب بھی پھیل رہی ہے جو ایک دن پہلے کے 87 مربع کلومیٹر کے رقبے سے بڑھ کر تقریباً 96 مربع کلومیٹر تک پھیل چکی ہے اور اس آگ پر صرف 11 فیصد تک قابو پایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 12 جنوری کو پالیسڈس کی آگ مشرقی اندرونی حصے میں پھیل گئی جس سے گنجان آباد وادی سان فرنینڈو کو خطرہ لاحق ہو گیاہے۔ سان فرنینڈو میں لاکھوں رہائشی ہیں جہاں وارنر برادرز اسٹوڈیوز، یونیورسل اسٹوڈیوز ہالی ووڈ سمیت بہت سے مشہور مقامات اور ثقافتی و تفریحی سہولیات بھی موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.