چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کا وفد جاپان کا دورہ کرے گا
بیجنگ: باہمی مشاورت سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کا وفد جنوری کے وسط میں جاپان کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران چینی وفد جاپانی وزارت دفاع اور سیلف ڈیفنس فورسز کے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا اور متعلقہ فوجی یونٹس کا دورہ کرے گا۔ اس دورے سے دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تفہیم اور باہمی اعتماد کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور چین اور جاپان کے درمیان دفاعی تبادلوں کو فروغ ملے گا۔