News Views Events

11ویں چین برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ میں 69 نتائج برآمد ہوئے ہیں، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 11 جنوری کو چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ اور برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے 11 ویں چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی جس کے 69 نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ ڈائیلاگ میں فریقین نے ڈبلیو ٹی او کی مرکزیت پر مبنی اور قواعد کی بنیاد پر قائم کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے اور "ڈکپلنگ” کی مخالفت کا اظہار کیا۔ فریقین نے صنعت، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر متعدد اتفاق رائے طے کیے اوراس بات پر اتفاق کیا ہے کہ صنعتی تعاون کے لئے جلد از جلد چین برطانیہ مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی مشترکہ کمیٹی کے ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جائے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔ فریقین نے مالیاتی پالیسی اور مالیاتی نگرانی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا اور مالیاتی منڈیوں کے دو طرفہ کھلے پن اور باہمی رابطے پر متعدد ٹھوس نتائج حاصل کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.